ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مودی کے لدھیانہ دورہ کے دوران کانگریس کا’’چٹا راون‘‘کا پتلا نذرِآتش کرنے کا منصوبہ

مودی کے لدھیانہ دورہ کے دوران کانگریس کا’’چٹا راون‘‘کا پتلا نذرِآتش کرنے کا منصوبہ

Sat, 15 Oct 2016 19:28:43  SO Admin   S.O. News Service

چنڈی گڑھ 15اکتوبر(ایس اونیوز ؍آئی این ایس انڈیا) پولیس کی مبینہ امتیازی سلوک کو لے کر پہلے دھرنا دے رہی پنجاب کانگریس نے آج کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے18اکتوبر کو ہونے والی لدھیانہ یاترا کے دوران وہاں’’راون‘‘کا پتلا نذرآتش کرے گی۔آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سیکرٹری ہرش چودھری نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ پنجاب کانگریس کمیٹی نے 18اکتوبر کو وزیر اعظم کے لدھیانہ سفر کے دوران وہاں’’راون‘‘کونذرآتش کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ علامتی احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ابھی یہ طے ہونا ہے کہ پروگرام کی قیادت کانگریس کے کس لیڈر کے ہاتھوں میں ہوگی۔چودھری نے کہاکہ کانگریس اقتدار میں آنے پرپنجاب سے منشیات کی وبا مٹانے کیلئے پابندعہدہے۔


Share: